سیکریٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی یقین دہانی کرادی۔
سیکریٹری داخلہ کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپ نے ایک ماہ کا وقت کہا تھا اور آج 6 ماہ کی بات کر رہے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ بولے قانون سازی میں وقت لگتا ہے، وفاقی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جان بوجھ کر تاخیر نہیں کر رہے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed.