وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماں کے ہاتھوں 2 کمسن بچیوں کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مقتول بچیوں کے والد نے بیوی کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری اہلیہ کے کسی سے تعلقات تھے، جن کا مجھے علم ہوگیا تھا، پشاور میں تھا تو بیوی نے فون کرکے معافی مانگی۔
مقدمے کے مطابق میں نے بیوی کو معافی دینے سے انکار کردیا، جس پر اُس نے دونوں بچیوں کو پھندے سے لٹکادیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بیوی نے دونوں بچیوں کو پھندے پر لٹکا کر مجھے ویڈیو کال کرکے دکھائی، میں نے منت سماجت کی لیکن اُس نے فون بند کردیا۔
مقدمے کے مطابق میری بیوی نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی، میری بیوی اور اُس کے بھائی نے میر معصوم بچیوں کو قتل کیا ہے۔
Comments are closed.