
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلے بولنگ کا مقصد ٹرینڈ تبدیل کرنا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اس پچ پر 170 رنز کا اسکور اچھا ہوگا، میچز اچھے ہورہے ہیں، اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فل سالٹ اور ہیری بروک کو ذیشان اشرف اور ڈین فوکس کرافٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان حصہ ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈمیں کپتان شاداب خان، ایلکس ہلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود ٹیم میں شامل ہیں۔
Comments are closed.