پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی اوپننگ جوڑی نے ریکارڈ بناتے ہوئے 18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کرلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی۔
اوپننگ جوڑی پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور محض 18 لیگل گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ٹیم کی ففٹی مکمل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16ویں اوور میں 169 کا ہدف مکمل کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
ایلکس ہیلز نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ پال اسٹرلنگ 57 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.