پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔
پی ایس ایل 7 میں اگلے مرحلے کی 4 ٹیمیں فائنل ہوگئیں، ایونٹ سے باہر ہونے والی دو ٹیموں میں کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہے۔
ایونٹ کے اگلے مرحلے میں ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اب اسلام آباد یونائیٹد نے جگہ بنائی ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل فور میں پہنچنے کی واحد امید ملتان سطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 23 گیندوں یا اس سے کم میں پورا کرنا تھا۔
تاہم دفاعی چیمپئن ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی اور سلطانز کی اننگز کے 4 اوور مکمل ہوتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔
Comments are closed.