بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی سیشن جج کو دھمکی کا نوٹس لے لیا، ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آبادہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں ہے۔

ایف نائن جلسے میں عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی جج کا نام لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن کی دھمکی دی تھی۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے، خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے خاتون مجسٹریٹ کو بھی دھمکی دی تھی۔

عمران خان نے آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.