hookup Middletown Delaware gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Cresskill New Jersey what is the best gay hookup app homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائی کورٹ: نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب پراسیکیوٹر سے سوالات

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے نیب ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر سے سوال پوچھ لیے۔

عدالت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت درخواست پر نیب کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

 چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے ایگزیکٹو بہت سارے فیصلے نیک نیتی سے کرتے ہیں جس کا نقصان بھی ہوسکتا ہے مگر وہ کرپشن نہیں۔ پبلک فنڈز سے بننے والے عوامی منصوبے میں تاخیر کا نقصان کس پر جائے گا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب اس نقصان کا ذمہ دار ہے، اب آپ اپنے خلاف ریفرنس دائر کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے احد چیمہ والا کیس دیکھا؟ آپ کو اندازہ ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا؟ کیا اس کا کوئی ازالہ ہو سکتا ہے؟ کیا آپ بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لاسکتے ہیں؟

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر سماعت کی، پٹیشنر کی جانب سے ذوالفقار عباسی نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا عدالت نے گزشتہ سماعت پر دو ٹاسک دیے تھے۔ عدالت نے پوچھا تھا کہ کیا ضمنی ریفرنس دائر ہو سکتا ہے؟ یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ذاتی مالی فائدہ لیے بغیر ریفرنس بن سکتا ہے؟

 چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ اس حد تک مطمئن ہیں کہ یہ کرپشن نہیں، صرف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے۔ تسلیم شدہ بات ہے کہ یہ کرپشن کا کیس نہیں اور آپ نے ایک شخص کے وقار کو نقصان پہنچایا۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عوامی منصوبہ تھا جس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی اور پبلک فنڈز خرچ ہوئے، سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس کی منظوری دی؟ جس باڈی نے پراجیکٹ کی منظوری دی اس میں اکیلا پٹیشنر نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے سوال کیے کہ کیا صرف اسے ٹارگٹ کیا گیا؟ کیا انہوں نے بندوق رکھ کر باقی سب سے دستخط کروائے تھے؟

نیب نے کہا سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، جنہوں نے بتایا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

 چیف جسٹس نے کہا اگر اختیار کا غلط استعمال ہوا تو وہ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے ہی کیا۔ جس کے پاس اصل اتھارٹی تھی وہ کیسے کہہ رہا ہے اس پر پریشر ڈالا گیا؟ کیا بطور چیف جسٹس مجھ پر کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے؟ کیا معافی دے کر ایک شخص کو صرف احسن اقبال کے خلاف گواہ بنانا تھا؟ سپریم کورٹ فیصلوں کی خلاف ورزی میں اسے معافی دی گئی۔ نیب اصل کرپشن کرنے والے کو معافی دے کر کیا کرپشن کی حوصلہ افزائی کررہا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.