بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی اے اے کو ہاؤس بلڈنگ گرانٹ ریکوری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو پینشنرز سے ہاؤس بلڈنگ گرانٹ کی ریکوری روک دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی اے اے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کی پنشن سے کٹوئی کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سی اے اے کے سابق ملازمین کی 2 بیواؤں اور 90 سے زائد پینشنرز نے پینشن سے کٹوتی چیلنج کی تھی، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

پٹیشنرز کی جانب سے افنان کریم کنڈی اور عبیدالرحمٰن عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ متوفی شوہروں کو 1999ء سے سی اے اے بورڈ سے منظوری کے بعد ہاؤس بلڈنگ گرانٹ ملی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی اے اے نے اب پینشن کے ساتھ رقم وصولی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ڈی جی سی اے اے سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.