اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
ہائی کورٹ میں سینیٹر فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جہانگیر جدون ایڈوکیٹ سے کہا کہ آپ درخواست واپس لیں گے یا مسترد کی جائے؟
جسٹس اطہر من اللہنے کہاکہ کیس نہیں بنتا اس لیے درخواست مسترد کررہے ہیں کیونکہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر نااہلی کیس غیر موثر ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے؟ جہانگیر جدون ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے لیکن ہائی کورٹ بھی کیس سن سکتی ہے۔
جسٹس اطہر من اللہنے استفسار کیا کہ جب فیصل واؤڈا ممبرقومی اسمبلی نہیں رہےتو عدالت کون سی رٹ جاری کرے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ جدون صاحب آپ سیاسی معاملات لے آتے ہیں، جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں آئینی معاملہ ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت نہ ہی سوسائٹی اور نہ ہی سیاستدانوں کو ٹھیک کرنے بیٹھی ہے۔
اس پر درخواست گزار میاں فیصل نے فیصل واؤڈا کے خلاف اپیل واپس لے لی۔
Comments are closed.