بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے H9 پارک میں JUI کے کارکنوں کا پڑاؤ، ناشتہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل کے جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

نمازِ فجر کے بعد جے یو آئی ایف کے کارکنان کی جانب سے ایچ نائن پارک میں لگے مختلف کیمپس میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

جے یو آئی ایف کے کارکنوں کی ایچ نائن پارک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد کے سرینگر ہائی وے پر ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں داخلے اور باہر جانے کا راستہ مارگلہ روڈ سے ہے، کسی رکاوٹ یا رش کی صورت میں بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رات گئے پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت اب ٹمٹماتا چراغ بن چکی ہے، صرف ایک پھونک کی مار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، ہمیں اسے بچانا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، آج بھی پہنچیں گے، جلسہ 28 تاریخ کو ہو گا۔

حکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.