وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت نے متعلقہ کالجوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے انتظامیہ کو خط لکھ کر ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیا جائے۔
ضلعی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ماڈل گرلز کالج ایف 6 ٹو میں کورونا کے 3 کیس رپورٹ ہوئے، ماڈل کالج فارگرلز جی 6 ون فور میں کورونا کے 3 کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ کالجوں کو آئندہ احکامات تک فوری بند کیا جائے، کالج اسٹاف اور رابطے میں رہنے والے طلبہ کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔
Comments are closed.