بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت مکمل کھلے ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام راستے اس وقت مکمل کھلے ہوئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر جانے کا راستہ مارگلہ روڈ سے ہے۔

ٹریفک پولیس نے عام لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ کسی رکاوٹ یا رش کی صورت میں بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل کے جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کریں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.