وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 2 اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ادارے بند کرنے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن میں کورونا کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد میں کورونا کے 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ فار ویمن ایچ ایٹ ون میں 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن کو تا حکمِ ثانی بند کیا جائے، دونوں اداروں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ کالج اسٹاف اور طالب علموں کے ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں۔
خط میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے یہ بھی لکھا ہے کہ کورونا کے شکار افراد کے قریب رہنے والے فوری طور پر 14 دن کے لیے قرنطینہ کریں۔
Comments are closed.