وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے سات فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز 294 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 ہزار 966 ٹیسٹ کیئے گئے۔
دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 3 اموات ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کے لیے مختص 48 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں 94 ہزار 402 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کُل 837 افراد کورونا کی وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Comments are closed.