بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران ملزمان بچی کو اغواء کرکے لے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان بچی کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے سے موٹرسائیکل سواروں نے7 سال کی بچی کو اغواء کرلیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو تلاش کرلیا، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈاکو موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر بچی کو اٹھاکر لے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.