ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ مجرموں کے وکلاء سے دوبارہ دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت عالیہ نے وکلا کو 9 اگست کو مجرموں کی اپیل پر دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں تبدیلی کے باعث ججز نے کیس میں دوبارہ دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
دو رکنی بینچ میں جسٹس بابر ستار کی جگہ جسٹس عامر فاروق کو شامل کیا گیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس سماعت کریں گے۔
اس سے قبل مجرموں کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے تھے، 9 اگست کو وکلاء کے بعد ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز دلائل دیں گے۔
عمران فاروق قتل کیس کے مجرم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.