وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شمس کالونی میں چینی باشدوں سے پاسپورٹ اور موبائل فون چھین لیے گئے۔
اسلام آباد پولیس کےمطابق لوٹےاور زدوکوب کیے گئے چینی باشندوں کی ترجمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رات1 بجے 8 چینی باشندوں کے موبائل اور پاسپورٹ گھر میں گھس کر لوٹے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں 4 چینی اور 2 پاکستانی افراد شامل تھے، جنہوں نے لوٹ مار کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
Comments are closed.