بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پاور شو کی تیاریاں تیز

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے جلسے اور پاور شو کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کا مرکزی اسٹیج 36 کنٹینر لگاکر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر لیڈر شپ کے لیے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جلسہ گاہ میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی انٹری مری روڈ سے ہوگی۔

پی ٹی آئی نے خواتین کی جلسے میں شرکت کے حوالے سے خصوصی انکلوژر تیار کیا ہے، جس میں فی الحال 800 کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگاکر الگ کیا گیا ہے۔

پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ گاہ میں لائٹنگ اور بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچادیا گیا ہے جبکہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے افسران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر کیانی نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اب تک کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.