پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر جمعرات کو سہ پہر 3 بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت اسد عمر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ پرامن احتجاج ہوگا، فورسز سے ٹکراؤ یا کسی توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتے۔
ادھر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Comments are closed.