اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر پر کریک ڈاؤن

اسلام آباد پولیس کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے راجا خرم نواز اور راجا ذوالقرنین کے ڈیروں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی لسٹ میں شامل پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اپنے گھروں سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن انجم تنولی کے گھر چھاپہ مارا گیا، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.