ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا ہے، شہری واٹس ایپ سے 03342874287 پر فری میسیج کرسکیں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام میسیجز بغیر چارجز کے بھیجے جاسکیں گے اور شہری تمام سروسز حاصل کرسکیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان محمد احسن یونس کے مطابق واٹس ایپ پر شہری انگریزی، اردو میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں،سروس انفرادی میسیج، ویڈیو، تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی۔
انہوں نے بتایا کہ شہری آن لائن شکایات، کرائم رپورٹنگ کیلئے آپشن 4 کا انتخاب کریں گے۔
Comments are closed.