بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

اسلام آباد پولیس افسران کا کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کے افسران نے کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چند سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اور دیگر سول مسلح ادارے وفاقی دارالحکومت میں امن کے ضامن ہیں، ایسی پروپیگنڈہ مہم سے پولیس کے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کے ہر افسر اور جوان کو اپنے فرض کا بخوبی اندازہ ہے، وہ قانون کے مطابق کام کر رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہر افسر اور جوان شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.