پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔
یہ بات تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، جو مرضی کر لیں، لانگ مارچ ضرور آ رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے باعث تمام حکمران بھاگتے ہوئے نہ ملے تو مجھے بتائیے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لانگ مارچ میں تاخیر نہیں ہو رہی، ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جب لیڈر موجود نہیں اور لوگ سڑک پر ہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے پہنچے تھے۔
سپریم کورٹ آنے والوں میں بابر اعوان، اعظم سواتی، شبلی فراز، شوکت ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے۔
Comments are closed.