بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوتا جارہا ہے۔  کورونا وائرس کے کیسوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا۔

ریور گارڈن، سیکٹر ای 7، کورنگ ٹاؤن، میڈیا ٹاؤن، بحریہ فیز 4 اور کشمیری محلے کی ایک، ایک گلی سیل کی گئی ہے۔

حکام وزارت صحت نے خبردار کیا ہےکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی سے سامنے آرہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.