بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں گاڑی کو حادثہ، چینی خاتون ہلاک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گاڑی کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چینی خاتون ہلاک ہو گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ ایف 10 پر تیز رفتاری کے باعث مذکورہ گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے

اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں ایک چینی خاتون ہلاک ہوئی ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے چینی خاتون کی لاش اور تینوں زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.