جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے، انتظامیہ

ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ دارلحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ہر طرح کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے،لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی اور جی 6 میں لاک ڈاؤن لگارہے ہیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے رمضان تک شرح کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے۔

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ آبپارہ مارکیٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آج 6 دکانیں سیل اور13 افراد گرفتار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے ٹو کو آج سیل کردیا جائے گا،سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی ، سیکٹر جی 6 میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

حمزہ شفقات نے یہ بھی کہا کہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب نہیں ہوسکے گی جبکہ سیاسی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت خلاف ورزی کرے گی توایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو بھی لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی تعداد کم کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.