بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا مثبت کی شرح بلند ی پر پہنچ گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح کو بلند ترین قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے، ڈی ایچ کیو ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کیس اور مثبت شرح بلند ترین سطح پر ہے، ایک روز میں 1836 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹر زعیم ضیا نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22اعشاریہ30 فیصد پہنچ گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 234 ٹیسٹ کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.