بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا سے مزید 5 اموات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد زعیم ضیاء کا کہنا ہے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص 46 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 5 ہزار 216 ٹیسٹ کیئے گئے اور مزید 557 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

زعیم ضیاء نے بتایا کہ شہرِ اقتدار میں کورونا کیسز کی موجودہ شرح 10 اعشاریہ 7 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی 5 اموات کے بعد شہر میں کورونا وائرس سے اب تک 821 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے 91 ہزار 217 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر جاری ہے، پاکستان میں گزشتہ ایک روز میں کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے ہیں، اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 4 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.