بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 شہری ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس وقت 3 ہزار 985 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 نئے ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 316ہو گئی۔

پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیس رپورٹ ہوجانے کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 669 مریض موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.