بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 315 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 11 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر 2 ہزار 462 لوگ ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس کے برعکس اسلام آباد کےشہری علاقوں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.