جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے انتظامیہ کی 39 شرائط

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہو گا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.