جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسوں کی شرح 8.4 فیصد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال اسلام آباد میں کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 443 کیس سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار 938 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 529 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 61 مریض انتقال کرگئے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 351 نئے کیس سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.