وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پر اسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل دن 11 بجے بینک گئی، 3 بجے اس کی موت کی اطلاع ملی۔
لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کے معاملے کا پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ لیڈی کانسٹیبل کی موت سے متعلق سرکاری طور پر فوری اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟ موت کے اصل اسباب کیا ہیں؟ زہرخورانی کیسے ہوئے؟ فوری غسل کیوں کروایا گیا؟
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا، جبکہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے آئی جی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی او سہالہ شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی جی اسلام آباد کو 12 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی، مرحومہ لیڈی کانسٹیبل کے لواحقین سے بھی رابطہ کرلیا گیا، تمام متعلقین کو انکوائری میں شامل کیا جائے گا۔
Comments are closed.