اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد میں ریڈ زون کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے لکھا کہ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے، اداروں نے بھی کہا ہے کہ پُرامن مارچ پر کوئی پابندی نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 4 نومبر کو روات سے اسلام آباد کے لیے نکالے جانے والے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار ہو رہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کرائیں۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.