بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرتے شخص کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد سے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں سے گزرتی ہوئی ایک برقعہ پوش خاتون کو ایک نامعلوم شخص پیچھے سے آکر جھپٹتا ہے۔

جس کے بعد خاتون اس مرد کو اپنے آپ سے دور دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔ 

ویڈیو کے آخر میں آدمی کو ہراساں کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو زوبیا خورشید نامی ایک صارف کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔

صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سیکٹر آئی 10 اسلام آباد میں درندہ صفت اس شخص کی حرکت دیکھیں۔

صارف نے اسلام آباد پولیس سے اس واقعے کا فوری طور نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر سب مردوں کے لیے ایک چیلنج ہے، ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہیے ورنہ کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.