دارالحکومت اسلام آباد میں رات 10 بجے تمام شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی شادی ہال، ریسٹورینٹس اور مارکیز مالکان سے ملاقات ہوئی۔
ضلعی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ملاقاتوں میں اسلام آباد میں رات 10 تک تمام شادی ہالز بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کی جائیں، یہ اقدامات بجلی بحران اور مہنگائی کے پیش نظر کیے جارہے ہیں۔
ضلعی حکومت نے اعلامیے میں کہا کہ پابندی کا اطلاق تمام شادی ہالز، مارکیز اور ریسٹورنٹس پر ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق شادی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنے کی پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور گھروں پر بھی ہوگا۔
ضلعی حکومت کے اعلامیے کے مطابق شادی ہالز مالکان نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.