بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں تین دن موبائل فون سروس بند رہے گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 دن موبائل فون سروس بند رہے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں 17، 18 اور 19 دسمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون کے علاقے تک بند ہوگی۔

وزار ت داخلہ کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.