وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے شہری میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی میں اومی کورون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، شہری کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔
ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔
Comments are closed.