وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے باعث بیمار ہونے والے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والے مذکورہ افراد جی 15 اور کورال کے رہائشی تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو چکی ہے جبکہ1 روز میں مزید 58 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت اسلام آباد کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے شکار افراد کی مجموعی کی تعداد 4 ہزار 897 ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے شہری علاقوں میں 34 اور دیہی علاقوں میں 25 رپورٹ ہوئے۔
اب تک دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 ہزار 830 اور شہری علاقوں میں 2 ہزار 66 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.