بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد سیشن کورٹ: زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید، 50 ہزار جرمانہ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزم شہزاد پر لڑکی سے بندوق کے زور پر زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم نے 24 جون کو شریف آباد میں لڑکی سے زیادتی کی تھی۔

ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی نے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.