وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.