جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد: ریڈزون کے داخلی راستوں کی بندش شروع ہوگئی

اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون کے داخلی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماضی کے متعدد جلسوں کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنماؤں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

وفاقی حکومت کو رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ میں مسلح جتھے شامل ہوسکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ماضی میں بھی آپ کو متعدد بار جلسوں کی اجازت دی گئی، آپ نے ہر بار کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزیاں کیں۔

انتظامیہ نےکہا کہ پی ٹی آئی منتظمین یقین دہانی کرائیں کہ ان کو اب جلسے کی اجازت کیوں دی جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان کے ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کی فہرست دے دی۔

اس پر پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے این او سی مانگا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے مزید معلومات تحریک انصاف سے مانگی ہیں، 24 گھنٹوں کے اندر معلومات فراہم کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.