بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: دفعہ 144 کے دائرہ کار میں مزید 1 کلو میٹر کا رقبہ شامل

حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر تک رقبہ بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال بھی شامل ہوگئے ہیں۔

حکومت نے شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک کو بھی ریڈزون قرار دیدیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مری روڈ تھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی ایریا بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈ زون میں ہمہ وقت ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.