ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ لاہور میں رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی فرد لانگ مارچ میں ضلع سے باہر نہیں نکل سکےگا، تمام ٹرانسپورٹر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
کوئی ٹرانسپورٹر اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکاء کو نہیں دے گا۔
دوسری جانب سندھ بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد، کسی بھی اجتماع یا مظاہرے پر بھی پابندی ہوگی۔
Comments are closed.