hookups skateboards shirts office hookup instant sex hookup sites hookup Stafford CT dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالا پڑوسی کے ہاتھوں زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد قتل کر دیے گئے، ملزم بھی ایک شخص کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحیم نے اپنی نرس بیوی اور عملے کے ایک فرد پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد ملزم نے گھر جا کر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمٰن اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، چاروں مقتولوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.