اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
اسلام آباد بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اسلام آباد بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں دیگر 2 ججز کی تعیناتیاں سنیارٹی کے برعکس ہیں، پیر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جونیئر ججز تعینات کیے گئے۔
بار کونسل نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا سپریم کورٹ ججز تقرری کے عمل میں سنیارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے سوا تمام غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل نے یہ بھی کہا کہ ججز تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے۔
بار کونسل کا کہنا تھا کہ تمام ہائی کورٹس سے سینئر ترین جسٹس صاحبان کے نام ہی زیر غور لائے جائیں۔
Comments are closed.