بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: اوورسیز کنونشن کا آغاز، وزیرِ اعظم خطاب کرینگے

اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو گیا جس میں دنیا بھر کے 25 سے زائد ممالک سے مندوبین شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان تیسرے روز 15 مارچ کو کنونشن سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی، کپتان آپ سے عہد نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونِ ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم کی آواز میں آواز ملائی۔

’’عمران خان نے 3 سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سال میں نہیں ہوئے‘‘

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی، وزیرِ اعظم نے 3 سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سال میں نہیں ہوئے تھے۔

وزیرِ اعظم کے مشیرِ پارلیمانی امور نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کو ضمیروں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے دستور میں شامل کیا گیا، اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

’’اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو پاش پاش کریں گے‘‘

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین و قانون کے ذریعے پاش پاش کریں گے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پہلے مودی کو شادیوں میں بلوا کر ساڑھیوں کے تحفے پیش کیے جاتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مودی کو حماقت سے اجتناب کرنے کی تنبیہ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔

اوورسیز کنونشن سے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیرِ اعظم بنے تو بیرونِ ملک پاکستانیوں نے دل کھول کر پاکستان پیسے بھیجے۔

’’ن لیگ کو بیرونِ ملک علاج و جائیداد پسند ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو بیرونِ ملک علاج کرانا، جائیداد بنانا پسند ہے، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کریں گے، وہ اوور سیز پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیا، اپوزیشن جماعتوں کو اوور سیز پاکستانیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔

’’احتساب کے ڈر سے تمام چور اکٹھے ہو گئے‘‘

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ احتساب کے ڈر سے تمام چور اکٹھے ہو گئے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان دنیا میں امن کے داعی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے داعی ہیں، آپ جتنی مرضی تحاریکِ عدم اعتماد لے آئیں، یہ عدم اعتماد نہیں یہ اعتماد پلس ہو گا۔

لزبن وزیراعظم13مارچ کو اوورسیز اور لیبر پالیسی کا…

فرخ حبیب کا مزید اپوزیشن رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ ڈرون حملوں کی اجازت اپنے دستخطوں سے دیتے تھے، الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کا کیس لگا ہوا ہے۔

وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈروں نے جوگڑھا پی ٹی آئی کے لیے کھودا تھا یہ اس میں خود ہی گریں گے، عمران خان پاکستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.