وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کووڈ رسک الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی اسپتال کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ، پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے اسپتال میں ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔
اسلام آباد میں کووڈ رسک الاؤنس نہ ملنے پرمظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا رسک الاؤنس ہماری تنخواہوں کے ساتھ ہمیں ادا کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا رسک الاؤنس صوبوں کی طرز پر دیا جائے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم سب ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔
عملے کے احتجاج کے سبب سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن سینٹر اور او پی ڈی بند ہونے سے مریض مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ دور دراز علاقوں سے آئے مریض احتجاج کے باعث واپس اپنے علاقوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.