اسلام آباد میں ویزوں کے فراڈ میں ملوث ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے کا جرمانے کی سزا دے دی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل یار محمد گوندل نے کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت نے ملزم محمد الیاس کو قید و جرمانے کے ساتھ مدعی کو بطور ہرجانہ 8 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد نیلام کرکے رقم ادا کی جائے۔
Comments are closed.