اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کا طالب علم زخمی ہوگیا۔
پاؤں میں گولی لگنے کے بعد طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ حذیفہ ٹیوشن سے دوستوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا کہ فائرنگ کی گئی۔
پولیس اہلکاروں کا دعویِٰ ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، نہ رکنے پر فائرنگ کی۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں گی۔
Comments are closed.